ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / موصل: پاپولر موبیلائزیشن کی پشت پناہی میں پاسداران انقلاب کے مراکز

موصل: پاپولر موبیلائزیشن کی پشت پناہی میں پاسداران انقلاب کے مراکز

Tue, 02 May 2017 01:55:51    S.O. News Service

بغداد: یکم/ مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) عربی روزنامے الشرق الاوسط نے ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے عراق کے شہر موصل میں متعدد مراکز قائم کر لیے ہیں اور پاپولر موبیلائزیشن کی پشت پناہی میں اس کی سرگرمیاں جاری ہیں۔اخبار کے ذرائع کے مطابق پاسداران انقلاب کئی مقاصد کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے جن میں موصل کے ذریعے شامی اراضی تک خشکی کا ایک راستہ کھولنا شامل ہے تاکہ بشار حکومت کو سپورٹ کیا جا سکے۔اخبار نے موصل شہر کے مغربی حصے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام قْدس فورس کی سرگرمیوں کا بھی انکشاف کیا ہے جو وہاں موجود مراکز کے ذریعے انجام پا رہی ہیں۔ ان مراکز میں ایرانی افسران بھی مسلسل طور موجود ہیں۔معلومات کے مطابق تہران نے گزشتہ چند روز کے دوران موصل میں اپنی ملیشیاؤں کو بھاری ہتھیار اور جاسوس طیارے فراہم کیے ہیں۔ادھر ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ تہران نواز سابق عراقی وزیر اعظم نوری المالکی خفیہ طور پر ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی سپورٹ سے قبائلی کونسلیں تشکیل دینے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد موصل سے زیادہ سے زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل کرنا اور وہاں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ علاوہ ازیں المالکی موصل میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


Share: